تازہ ترین
Home >> تازہ ترین >> آگ لگنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھر کے متاثرہ مالک نوروز خان ساکن گرین لشٹ چترال نے حکومت ، مخیر حضرات اور این جی اوز سے پُر زور اپیل

آگ لگنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھر کے متاثرہ مالک نوروز خان ساکن گرین لشٹ چترال نے حکومت ، مخیر حضرات اور این جی اوز سے پُر زور اپیل

چترال ( محکم الدین ) بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھر کے متاثرہ مالک نوروز خان ولد فرمان علی ساکن گرین لشٹ چترال نے حکومت ، مخیر حضرات اور این جی اوز سے پُر زور اپیل کی ہے ۔ کہ اُن کے ساتھ دوبارہ سر چھپانے کیلئے ضروری مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں مدد اور تعاون کیا جائے ۔ جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ چترال پریس کلب میں اپنی آہ و زاری بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی صورت میں ایک آفت اُن کے گھر پر آن پڑی اور اُن کا ہنستا بستا گھر چند لمحوں کے اندر جل کر کھنڈر بنا گیا ۔ اب وہ اور اُن کا خاندان انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ ایک سفید پوش آدمی ہیں ۔ اُن کے پاس وہ وسائل نہیں ہیں ۔ کہ دوبارہ اپنا گھر تعمیر کر سکیں ۔ کیونکہ گھریلو اخراجات کو پورا کرنا بھی اُن کے بس سے باہر ہو چکا ہے ۔ ایسے میں سر چھپانے کیلئے ضر وری مکانات کی تعمیر کا سوچنا ہی محال ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے امداد کی اپیل کی ۔ لیکن اُن کے پاس ایسے متاثرین کیلئے کوئی امدادی فنڈ موجود نہیں ہے ۔ اس لئے اُنہیں مجبورا مخیر بھائی بہنوں اور این جی اوز سے اپیل کرنا پڑ رہا ہے ۔ اُنہوں نے امید ظاہر کی ۔ کہ چترال اور ملک کے دوسرے حصوں میں ہمدردبہن بھائی اُن کی ضرور مدد کریں گے ۔ تاکہ وہ اپنے سر چھپانے کیلئے ضروری مکان دوبارہ تعمیر کر سکیں ۔ مخیر بہن بھائی موبائل نمبر 03462507188ْ03212372751__ رابطہ کرکے مدد کر سکتے ہیں ۔