195

چترال میں پارٹی کی کارکردگی کو نمایاں کرنے کے لئے سرکاری محکموں میں دیانت دار،اہل اور قابل افسروں کی خدمات حاصل کی جائیں/ یوتھ ونگ صدور

اکستان تحریک انصاف یوتھ وونگ اپر چترال کے صدر محمد ہارون اور لوئر چترال کے صدر صلاح الدین جانی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں پارٹی کی کارکردگی کو ہر سطح پر نمایاں کرنے کے لئے سرکاری محکموں میں دیانت دار،اہل اور قابل افسروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے پارٹی صدر عبداللطیف اور ایم پی اے وزیرزادہ سے اپیل کی ہے کہ اپر اور لوئر چترال کے تمام محکمہ جات میں باصلاحیت اور نیک نام افیسروں کی تقرری کے بغیر پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی نمایاں نہیں ہوگی۔اس لئے بروقت قدم اُٹھا کر محکموں کا چارج قابل افیسروں کے ہاتھوں میں دیدیا جائے تاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکنوں کو مہم چلانے میں مشکلات نہ ہوں اور ہم فخر کے ساتھ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکیں۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے پارٹی کی صوبائی اور ڈویژنل قیادت سے بھی اپیل کی ہے کہ سرکاری محکموں کا قبلہ درست کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں