232

گولین پاؤر ہاؤس سے بجلی کی ہمیشہ بندش ،ٹرانسفارمر اور ٹرانسمیشن لائن کی ناقص صورت حال کے خلاف بونی میں احتجاجی جلسہ

چترال(محکم الدین)اپر چترال کو بجلی کی ترسیل کا معاملہ معمہ بن گیا ہے۔تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام اپر چترال کے عوام نے پیر28جنوری کو بونی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسے میں گولین پاؤر ہاؤس سے اپر چترال کو بجلی کی ہمیشہ بندش ،ٹرانسفارمر اور ٹرانسمیشن لائن کی ناقص صورت حال اور اپر چترال کے لئے علیحدہ گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کے لئے زور دیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واضح کیا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اپر چترال کے عوام کے ساتھ بجلی کے نام پر ایک گیم کھیلا جارہا ہے۔جس میں واپڈااورپیڈو محکمہ کی آپس میں ناچاکی اور نااہلی کی وجہ سے عوام براہ راست بجلی جیسی نعمت سے محرو ہے۔ مقررین نے خبردار کیا کہ12فروری تک اپر چترال کے لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے اپر چترال کیلئے الگ 7میگاواٹ کا ٹرانسفارمر فی الفور لگاکر اور اس کے ساتھ اپر چترال کے گرڈ اسٹیشن کو الگ نہ کیا گیا تو اپر چترال کے عوام 12فروری کو دوبارہ گولین گول بجلی گھرکوغذی کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔جس کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ، محکمہ واپڈا اورمحکمہ پیڈو پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں