195

ذرعی ترقیاتی بینک بونی برانچ کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقلی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام۔

ذرعی ترقیاتی بینک بونی برانچ کی انتظامیہ نے اپنے صارفین کو صاف اور کشادہ ماحول میں بہترین سروسیسز کی فراہمی کی خاط اپنےبینک برانج کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی کے سامنے نئےتمعیر شدہ بلڈنگ لال مارکیٹ میں منتقل کر دیا، بینک انتظامیہ کی طرف سے اس موقعے پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں علاقے کے معتبرات اورعوامی نمائندہ گان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمائدین علاقہ نےغربت اورپسماندگی کے خاتمے اورعوام کواپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے ذرعی ترقیاتی بینک کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اوربینک کےاعلی حکام سے درخواست کی کہ علاقے کی پسماندگی اورغربت کو مد نظر رکھتے ہوئےعوام کو قرضہ جات کی فراہمی میں اضافہ کیاجائے، مقررین نے صارفین کو بہترین سروسیز کی فراہمی پربرانچ منیجر سید نظارعلی شاہ او منیجر ناصر الحق کا  شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں