183

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے منسٹریل اسٹاف کی طرف سے پریس کانفرنس کرنے والے ملازمین کو دھمکیاں

چترال (ظہیر الدین سے) گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ملازمین کی طرف سے فائر ووڈ فنڈز کی غیر قانونی طور پر سرکاری خزانے میں جمع کرنے کے خلاف پریس کانفرنس کے بعد ہسپتال کے منسٹریل اسٹاف کی طرف سے ان ملازمین کو دھمکیاں شروع ہوگئی ہیں۔ متعدد ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایاکہ پریس کانفرنس کے بعد ہسپتال کے آفس سپرنٹنڈنٹ اور دوسرے کلریکل عملے کا رویہ ان کے ساتھ سخت ہوگیا ہے اور پریس کانفرنس میں حاضر ملازمیں سے ایک ایک کرکے بدلہ لینے اور ان کی زندگی اجیرن بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس سے نرسنگ اسٹاف سے لے کر کلاس فور تک ملازمین عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں