248

منشیات فروشوں کے گرد گرا تنگ، پولیس کو بڑی کامیابی، بد نامے زمانہ منشیات فروش گرفتار*

تفصیلات کے مطابق منشیات کے خلاف جاری مہم میں چترال پولیس نے کار روائی کرتے ہوۓ علاقہ گولد ور سے ملزم عزیز کے قبضے سے 119 گرام چرس اور 9 گرام ہیروئن برآمد کرلیا جبکے علاقہ دنین سے ملزم اسرار کے قبضے سے 118 گرام چرس ، علاقہ مستاجپندۂ سے ملزم منیر کے قبضے سے 55 گرام چرس برآمد ،علاقہ راغ سے ملزم امجد کے قبضے سے 55 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار مقدمات درج ۔
علاقہ گرم چشمہ سے ملزم غلام حبیب کے قبضے سے 47 گرام چرس برآمد ، علاقہ دروش سے ملزم شیر حیات سکنہ گنگ ایوں کے قبضے سے 115 گرا م چرس برآمد ، ملزمان گرفتار مقدمات درج ۔
ڈی پی او چترال نے اخباری نمائندوں سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو کسی بھی صورت نا ا مید نہیں کریں گے ۔ چترال کو منشیات فروشوں سے پاک کرکے چھوڑیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں