317

ڑھتی ہوئی آبادی اور موٹر گاڑیوں کے رش کی وجہ سے چترال بازار کے چار اہم چوکوں پر پیدل چلنے والوں کیلئے روڈ کراس کرنا سنگین مسئلہ

چترال ( محکم الدین ) بڑھتی ہوئی آبادی اور موٹر گاڑیوں کے رش کی وجہ سے چترال بازار کے چار اہم چوکوں پر پیدل چلنے والوں کیلئے روڈ کراس کرنا سنگین مسئلہ بن گیا ہے ۔ اور ان مقامات پر چھوٹے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ اتالیق چوک ، گولدور چوک پولوگراونڈ گیٹ اور کڑوپ رشت پمپ چوک ایسے مقامات ہیں ۔ جن کاخصوصی طور پر براہ راست تعلق قریبی نائبر ہوڈ , ویلج کونسلوں اورعمومی طور پر ضلع بھر کے لوگوں کی نقل و حمل سے ہے ۔ جس کی وجہ سے ان چوکوں پر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کا ہمیشہ رش رہتا ہے ۔ اس لئے سڑک کراس کرنے والے افراد خصوصا خواتین ،طلبہ اور بزرگ شہریوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے ۔جبکہ ٹریفک پولیس کے جوان ان چوکوں پر مستقل بنیادوں پر لوگوں کو سڑک کراس کروانے کیلئے گاڑیاں روکتےہیں ۔ جس سے گاڑیوں کی روانی متاثر ہوتی ہے ۔ اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن جانے سے مزید مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ پولیس کے جوانوں کی طرف سے گاڑیاں روک کر لوگوں کو سڑک پار کرنے کا یہ عمل اس مسئلے کا مستقل حل نہیں ۔ اگرچہ یہ خدمات قابل تعریف ہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ ان چوکوں پر حادثات معمول بن چکے ہیں ۔ اور دن بدن ان میں اضافہ ہو رہاہے ۔ اس لئے راہگیروں کو محفوظ طریقے سے سڑک پار کرنے کیلئے ان چوکوں پر سٹیل کے خوبصورت پل تعمیر کئے جائیں ۔ عوامی حلقوں نے ان پلوں کی تعمیر کیلئے وزیر اعلی خیبر پختوخوا سے خصوصی فنڈ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اورضلعی انتظامیہ سےدرخواست کی ہے ۔ کہ ان مقامات پر ریڑھی بانوں کے ہجوم کو مستقل بنیادوں پر دور کیاجائے ۔ تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں