237

تحریک حقوق عوام اپرچترال کا تنظیم سازی اور علاقے کے مسائل کے حوالے سے ایک ہنگامی نشست کا اہتمام

اپرچترال( نمائندہ )تحریک حقوق عوام اپر چترال کے سینئر رہنما سید سلطان نگاہ، سینئر نائب صدر رحمت سلام لال اور انفارمیشن سیکرٹری محمد پرویز لال نے اتوار کے روز اوی میں معتبرات علاقہ اور نوجوانان سے تحریک حقوق عوام کی تنظیم سازی اور علاقے کے مسائل کے حوالے سے ایک ہنگامی نشست کا اہتمام کیا۔ نشست میں اوی کے معتبرات اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تحریک حقوق عوام کے رہنماؤں نے تحریک کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ Image may contain: 3 people, people sitting, tree and outdoorاور علاقے میں گاؤں کی سطح پر تنظیم سازی کی ضرورت پر بریفنگ دی۔ ساتھ ساتھ تحریک حقوق عوام کے مرکزی کیبنٹ کیلئے اوی سے دو بندوں کے نام تجویز کرنے کی بھی درخواست کی۔ عمائدین نے متفقہ طور پر افسر حکیم لال اور اقبال عالم کا نام مرکزی کیبنٹ کیلئے تجویز کیا۔ ان کے علاوہ اوی سے محمد نادر پہلے سے ہی مرکزی کیبنٹ میں شامل ہیں۔ گاؤں کی سطح پر تنظیم سازی کا کام 3 دن کے اندر مکمل کرکے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ مل کر حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نشست سے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ اوی سے تعلق رکھنے والے معتبرات اور نوجوانوں نے بھی خطاب کیا اور علاقے کو درپیش مسائل سے مرکزی رہنماؤں کو آگاہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔جن میں سردار حکیم لال، علی جبار لال،ریٹائرڈ ہیڈماسٹر شیر وزیر، صوبیدار حاجی محمد، ممتاز علی وغیرہ شامل تھے۔ نشست میں علاقے کے کافی مسائل زیر بحث آئے۔ خصوصاً بونی ٹو اوی/سنوغر روڈ پر حکومت کی عدم دلچسپی پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔80 کے دہائی میں بننے والی اس سڑک کی توسیع ومرمت Image may contain: 4 people, tree, crowd and outdoorپر کسی بھی پارٹی کی حکومت کی طرف سے تاحال کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے حالانکہ اس سلسلے میں مختلف فورمز پر مطالبات کیے جاچکے ہیں۔ عمائدین نے متفقہ طور پر حکومت وقت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ روڈ کی توسیع کا کام جلد از جلد کروایا جائے۔ اس کے علاوہ اوی کا واحد 100 KVA ٹرانسفارمر جس پر بے جا لوڈ ہے اور اس کا ایک فیز بھی خراب ہے۔ اس ٹرانسفارمر کی خراب فیز کی مرمت اور ایک اضافی50 KVA ٹرانسفارمر کی فراہمی کا مطالبہ کیا تاکہ اوی کے عوام کی بجلی کی ضرورت پوری ہوسکے۔ آخر میں صدر محفل حاجی محمد نے حاضرین محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل برخاست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں