238

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے مسائل مستقل طورپرحال کرنے اور منتخب نمائندگان تک پہنچانے کے لئے دس رکنی کمیٹی تشکیل،سجاداحمدچیئرمین،وجہہ الدین جنرل سیکرٹری منتخب

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ایم ایس چترال ڈاکٹرشمیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال کے مسائل مستقل طورپرحال کرنے اور منتخب نمائندگان تک پہنچانے کے لئے ایک دس رکنی کمیٹی تشکیل دیکرنوٹفیکشن جاری کردی۔ جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدرسجاداحمدکوچیئرمین اورجے آئی یوتھ چترال کے صدروجہہ الدین کوجنرل سیکرٹری مقررکیاگیا۔تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندوں کواس کمیٹی میں شامل کیاگیا ج۔کمیٹی ممبران میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قاضی محمدفیصل،پاکستا ن مسلم لیگ(ن)کے محمدکوثرچغتائی ایڈوکیٹ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے قاضی نسیم،ڈاکٹرایسوسی ایشن کے ڈاکٹرضیاء اللہ،پیرامیڈیس ایسوسی ایشن کے صدروقاراحمد،سوشل سیکٹرسے حسین احمد،امین الحسن اورچترال پریس کلب کے سیدنذیرحسین شاہ کے نام شامل ہے۔گذشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں ڈائیلاسز مشین کی عدم دسیتابی کے حوالے سے آل پارٹیز مظاہرہ جے آئی یوتھ کے زیرقیادت ہواتھا جس کے بعدہسپتال کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اورترجیحی بنیادوں پرمسائل سن کرحل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔جس کاماہانہ اجلاس ہوگااورہسپتال کودرپیش مسائل حل کرنے پرغورکیاجائے گا۔نومنتخب کمیٹی کے پہلی اجلاس میں ایم ایس چترال نے تمام مسائل اوربجٹ نہ ملنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پرکمیٹی ضلعی انتظامیہ اورسیاسی منتخب نمائندگان کی ایک اجلاس منعقدکرنے کافیصلہ کیاگیا جس میں تمام مسائل پرغورکیاجائے گا۔ ڈائیلاسز مشین کی مرمت کے حوالے سے کمیٹی نے چترال سے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا مولاناہدایت الرحمان سے رابطہ کیا جس پرانہوں نے فوری طورپر6لاکھ روپے ڈائیلاسز مشین کی مرمت کے لئے اعلان کیا۔کمیٹی نے ایم ایس ڈاکٹرشمیم سے مطالبہ کہ قانوی کارروائی فوری مکمل کرکے ڈائیلاسز مشین ٹھیک کیاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں