310

معروف عالم دین قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے ریشن کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم،متاثرہ مسجد کے لئے نقد پچاس ہزار روپے کا خصوصی تعاون

چترال (نمائندہ)معروف عالم دین قاری فیض اللہ چترالی نے ریشن کے سیلاب زدہ گان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بیس متاثرہ خاندانوں کیلئے ایک ماہ کی راشن تقسیم فراہم کی ہے۔اُنہوں نے ریشن کے متاثرہ جامع مسجد کیلئے نقد پچاس ہزار روپے کا خصوصی تعاون بھی کیا ہے۔قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندوں کی طرف سے جمعرات کے روز ریشن میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں