470

پی پی پی ضلع لوئرچترال کے صدارت،جنرل سیکرٹری اورانفارمیشن سیکرٹری کے انتخاب کے لئے 16امیدواروں کے نام صوبائی قیادت کو بھیجدیا

چترال(نامہ نگار)گذشتہ روزصوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی شجاع خان کی ہدایت پربلایاگیااجلاس زیرصدارت سابق صوبائی وزیرسلیم خان ممبرصوبائی ارگنائزنگ کمیٹی میں پورے لوئرچترال سے پارٹی کے عہداداروں اورورکرزنے شرکت کی ۔اورتین عہدوں ضلعی صدر،جنرل سیکرٹری اورانفارمیشن سیکرٹری کے لئے درخواست پربحث کی کہ پارٹی اجلاس میں ارندو،دروش گہریت،ایون،بمبوریت ،چترال ٹاون گرم چشمہ اورکوہ سے پارٹی کے سینئررہنمااورجیالے کثیرتعدادمیں شریک ہوئے۔اجلاس میں پارٹی کوفعال اورمظبوط بنانے پرزوردیاگیااورتمام اُمیدواروں سے گذارش کی گئی کہ آپس میں متفقہ طورپرامیدواروں کاتعین کریں جس سے تمام ورکرزنے اتفاق کیا،بعدازاتمام جملہ امیدواراں آپس میں مشاورت کے بعدیہ فیصلہ کیاگیاکہ ہم جملہ امیدواران مختلف پارٹی عہدوں کے لئے نام جمع کئے تھے۔آج پارٹی ورکرزکے ساتھ مشاورت میں مشاورت کے بعدیہ فیصلہ کیاگیاکہ ہم  جملہ امیدواران نے آپس میں اس امرپرمتفق ہوئے کہ 16امیدواران کے نام جن میں صدارت کے لئے 7،جنرل سیکرٹری کے لئے 8 اورانفارمیشن سیکرٹری کے لئے 6سب صوبائی قیادت کے ذریعے مرکزی قیادت کوارسال کئے جائیں گے ۔صوبائی اورمرکزی قیادت ان امیدواران سے انٹرویوکرکے جس کوجوبھی عہدہ دیگاہمارا کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔تمام امیدواروں کے نام دستخط قرارداد ہذاپشت پرمنسلک ہیں ۔آخرمیں تمام پارٹی عہداداراورپارٹی ورکرزنے صوبائی قیادت پراعتمادکرتے ہوئے اجلاس کااختتام کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں