347

ایم این اے چترال ترقیاتی فنڈزکی تقسیم میں تحصیل مستوج کے عوام کونظراندازکیاہے ۔سیدمولائی دین شاہ

چترال(نامہ نگار)متحدہ عوامی تحریک مستوج کے صدرسیدمولائی دین شاہ نے اخباری بیان میں کہاہے کہ ممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی اپنے ترقیاتی فنڈزکے غیرمساویانہ تقسیم کے فیصلے کوواپس لیکرضلع اپرچترال کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کاخاتمہ کریں۔ضلع اپرچترال سے 2018کے الیکشن میں ہزاروں ووٹ لینے کے باوجوداپرچترال کی سب سے اہم تحصیل مستوج کوترقیاتی فنڈزمیں مکمل طورپرنظراندازکرکے ایم این اے چترال نے انصاف کے تقاضے پامال کرچکے ہیں ۔انہوں نے  کہاکہ مولاناعبدالاکبرچترالی ماضی میں بھی مستوج روڈ کی تعمیرکے سلسلے میں کوئی قابل ذکرکردارادانہیں  کیاتھا۔لیکن اس کے باوجودمستوج کے عوام نے ماضی کے گلے شکوے بھول کرجماعت اسلامی کے امیدوارکوقابل ذکرووٹوں سے نوازہے مگرایم ا ین اے چترال نے  تحصیل مستوج کے عوام کوترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں یکسرنظراندازکیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ انصاف کی  بنیاد پرعلاقے کی پسماندگی اوردورافتادگی کومدنظررکھتے ہوئے ترقیاتی اوربحالی کے منصوبوں میں تحصیل مستوج  کوبھی شامل کیاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں