296

شقلشٹ ویلفیر سوسائٹی کھوت کے زیر انتظام مرحوم چیرمین الحاج میر گلزار خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام

اپرچترال( رپورٹ… ذاکرمحمد زخمی)شقلشٹ ویلفیر سوسائٹی کھوت کے زیر انتظام کھوت اپر چترال میں مرحوم چیرمین الحاج میر گلزار خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ مرحوم میر گلزار خان سے عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے کثیر تعداد میں تورکہو اور تورکہو سے باہر شخصیات نے پروگرام میں  شرکت کی ۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این چترال شہزادہ افتخار الدین تھے جبکہ پروگرام کی صدارت سابق ناظم یوسی کھوت شیر عزیز بیگ نے کی اور پروگرام میں بطور گیسٹ اف انر مرحوم کے فرزند ارجمند سابق وی سی ناظم میر نظام الدین نے شرکت کی ۔ پروگرام کے باقاعدہ آغاز سے پہلے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی کی گئ ۔ مرحوم کے سیاسی ، سماجی اور علاقائی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا ۔ استاد حیدر علی خان ، ہیڈ ماسٹر غلام 

اکبر اور استاد ظہیر اللہ نے مقالے کی صورت میں مرحوم کے زندگی اور سماجی و سیاسی خدمات پر روشنی ڈالے جبکہ شعرا کرام نے منظوم انداز میں مرحوم لیڈر سے اپنی عقیدت کا اظہار کئے ۔ مختلف علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیات نے زبردست انداز میں مرحوم چیرمین کے پرخلوص خدمات کو

سراہا ۔ان میں سابق ناظم یوسی شاگرام قیوم بیگ ، صفت زرین ،سفیر اللہ صاحب واشچ ، حسین زرین چارویلو رائین ، پرنس سلطان الملک بونی ، سابق ناظمین کھوت شیر محمد خان ، شیر مراد ، عبدل حامد ، میر نظام الدین کے علاوہ شیر فراز اور عبدالجاوید خان نے بھی مرحوم کے گرنقدار خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالے ۔ پ

روگرام کی نظامت کے فرائض قاری نجم الدین نے سرانجام دی ۔ مقررین نے اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام کے انعقاد پر شقلشٹ ویلفیر سوسائٹی کے منتظمین کے کاوشوں کو بھی سراہا اور مرحوم کے افکار کو آگے لے جانے کی ترعیب بھی دی ۔ اخر میں پروگرام کے مہمان خصوصی شہزادہ افتخار الدین نے اپنے دیرینہ ساتھی کے بچھڑنے پر دکھ درد کا اظہار کیا اور اپنے ذاتی تعلق کے بنیاد مرحوم کے ناقابل فراموش واقعات بیان کئے اور نوجوانوں کو ان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر علاقے کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔ صدر محفل شیر عزیز بیگ نے اپنے صدارتی خطاب میں مرحوم کے رحلت کو ایک بڑا خلا قرار دیا اور ان کی دوراندیشی ، مفاہمت اور علاقے کی ترقی کے حوالے سے کوششوں کو سراہا ۔ پروگرام قاضی غلام اللہ کے دعائیہ کلمات سے اختیام کو پہنچا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں