282

وغزی میں مکان کا چھت گرنے سےزوجہ منیر موقعے پر ہی انتقال کر گئی اور تین خواتین زخمی ہوگئے

لوئر چترال کوغزی میں مقرب خان کے کچے مکان کا چھت گرنے سےزوجہ منیر موقعے پر ہی انتقال کر گئی اور تین خواتین زخمی ہوگئے ، واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں کوغذی پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کر دیا، ابتدائی معلومات کے مطابق زوجہ مقرب خان اور ان کی بہوئیں گھریلو کام کاج میں مصروف تھےکہ اچانک چھت گر گئی اور زوجہ منیر موقعے پر ہی انتقال کرگرئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں