319

چترال میں تاجر برادری میں مکمل اتحادواتفاق پیدا ہوگئی ہے …تمام گروپ ماضی کو بھلا کر آپس میں شیر شکر ہوگئے ہیں

تجاریونین چترال کے صدر بشیر احمد خان نے کہا ہے کہ چترال میں تاجر برادری میں مکمل اتحادواتفاق پیدا ہوگئی ہے اور یہ خوش آئندبات ہے کہ اب کوئی تاجروں کی صفوں میں گھس کر ان میں پھوٹ ڈالنے کی ہمت کسی بھی نہیں ہوگی کیونکہ ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات رکھنے والے تمام گروپ ماضی کو بھلا کر آپس میں شیر شکر ہوگئے ہیں۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں سابق صدر تجار یونین شبیر احمد خان، حاجی عبدالجلیل، شاکر احمد، اظہر اقبال، حاجی عبدالناصر، عبدالرزاق اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سا ل 6ستمبر کو منعقد ہ الیکشن میں کامیابی کے بعد انہوں نے تاجربرادری کی صفوں میں اتحاد واتفاق پید اکرنے کو اپنے لئے ایک ٹارگٹ چن لیا تھا جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے اور تاجربرادری کو یقین دہانی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیر اہوں گے۔ اس موقع پر شبیر احمد خان نے تجاریونین کی الیکشن اور ان کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے بشیر احمد خان کو صدر ماننے اور عدالت میں اس سلسلے میں دائر کیس کو واپس لینے کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات میں تاجر برادری کو اپنی بقا کے لئے سب سے ذیادہ ضرورت اتحاد و ہم آہنگی کی ہے۔ سابق صدر اور بزرگ تاجر رہنما حاجی جلیل نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام تاجربرادری کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور آپس میں اختلافات کو ختم کرنے پر بشیر احمد خان اور بشیر احمد خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کابھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں