326

وزیراعلیٰ کی طرف سے جاری  ہونے والے ترقیاتی فنڈزسے اپرچترال میں ترقیاتی  کاموں کاجال بچھادیاجائے گااورترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا/رحمت غازی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے ضلعی صدررحمت غازی  خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کااپرچترال کے لئے 30کروڑروپے کاترقیاتی پیکچ مختص کرنے پرشکریہ  کیااورکہاکہ جاری  ہونے والے ترقیاتی فنڈزسے اپرچترال میں ترقیاتی  کاموں کاجال بچھادیاجائے گااورترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے اپرچترال کے  عوام سے محبت کاواضح ثبوت ہے کہ اپرچترال کے لیے بلاتفریق کروڈوں روپے کے ترقیاتی فنڈزجاری کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل کاحل ہو۔انہوں نے کہاکہ مشکل دور گزر چکا ہے پسماندہ علاقوں کی تعمیروترقی اورمسائل کے  حل سے وہاں کی عوام خوشحال ہو گی،وزیراعلیٰ نے پہلی مرتبہ کروڑوں  روپے کا ترقیاتی پیکج مختص کیا گیا ہے جس سے اپرچترال میں ترقی کے نئے دور کاآغاز ہوگااور کے مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ تمام  متعلقہ محکموں کے سربراہاں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ10فیصدسے زیادہ  بلیوریٹ پرپابندی لگایاجائے جن منصوبوں کی ٹینڈرکی جائے اُن پر متعلقہ محکمہ کڑی نظررکھاجائے ٹھیکہ د اروں کی طرف کسی قسم کاکوتاہی برادشت نہیں کیاجائے گا۔جن کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  بدنام ہوتے ہیں ۔اورپسماندہ علاقوں کے مسائل زیادہ ہوتاجارہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں