308

برٹش کونسل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کی شاندار تقریب

پشاور/برٹش کونسل سکول ایوارڈ میں صوبہ خیبر پختواخواہ سے 33 اضلاع کے480 سکولوں نے شرکت کی،جبکہ اس ایوارڈ کی دوڑ میں صوبے میں 26 سکول برٹش انٹرنیشنل ایوارڈ کے طے کردہ معیار پر اُترے،سکول لیڈرشپ اور کانیکٹکنگ کلاس روم پروگرام کے تحت تربیت پانے والے سکول نے شاندار پوزیشن حاصل کی۔ضلع چترال سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری سکول چترال شیاقوٹیک نے بھی انٹرنشل سکول ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

انٹرنیشنل سکول ایوارڈ اپنے نام کرنیوالی خاتون محترمہ حسینہ واجد بھی اس ایورڈ کے دوڑ میں سب سے آگے رہی، حسینہ واجد صاحبہ نے بین الاقوامی سکولوں کیساتھ اپنی نصابی سرگرمیوں کا تبادلہ کیا،ان بین الاقوامی سکولوں میں مختلف ممالک جن میں انڈیا،تایؤان،سری لنکا،بنگلہ دیش اورپاکستان شامل تھے۔

یاد رہے، حسینہ واجد یورنیورسٹی آف سے پشاور سے معاشیات میں ماسٹر کر چکی ہے اور ساتھ اسی جامعہ سے ہی ایم فل کر چکی ہے،اورملک کے معروف بین الااقوامی اداروں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔

جی جی ایچ ایس بلچ نے بھی میدان مار لیا۔
ضلع لویئر چترال میں ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر نصرت جہان صاحبہ کے زیر انتظام زیادہ سکولوں نے یہ ایوارڈ اپنے نام کرلئے۔جن کی تعداد چار ہے اسی طرح پورے صوبے میں سب سے زیادہ ایوارڈ جتنے کا سہرا بھی لویئر چترال نے اپنے ساتھ جوڑ لیا،
اس تقریب میں برٹش کونسل کی جانب سے چمپین سکول کے اعلیٰ عہدہ داروں کو ایورڈ سے نوازا گیا، اس تقریب میں شاندار پوزیشن والے سکول کے استاتدہ،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے حوالے سے سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر صوبہ خیبرپختوانخواہ کے صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی،جائینٹ سکٹریٹری شہناز طاہر،ڈاریکٹر برٹش کونسل ڈاکٹر نشاط ریاض اور ماہر تعلیم اس تقریب میں مدعو تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں