382

تحصیل چیئرمین دروش کی نشست پیپلز پارٹی کے شہزادہ خالد پرویز نے جیت لیا

دروش(نامہ نگار) تحصیل چیئرمین دروش کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شہزادہ خالد پرویز نے کامیابی حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دروش کی چیئرمین کی نشست کیلئے انتہائی سخت مقابلہ ہوا جس میں بالآخر پیپلز پارٹی کے شہزادہ خالد پرویز نے110ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے حاجی سلطان محمد دوسرے نمبر پر رہے۔ تحصیل دروش میں کل 56پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے شہزادہ خالد پرویز8548ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر رہے جبکہ تحریک انصا ف کے حاجی سلطان محمد 8438ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار شیر محمد7475 ووٹ حاصل کرکے تیسرے، عوامی نیشنل پارٹی کے خدیجہ بی بی 5928ووٹ لیکر چوتھے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے شہزادہ شوکت الملک 1662ووٹ حاصل کرکے پانچویں نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار امیر نہراب خان نے 1028ووٹ اور تحریک اصلاحات کے عباد الرحمن نے 423ووٹ حاصل کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں