279

اب میں سڑکوں پر نکلوں گا اور غیرت مند عوام کو ان حکمرانوں کے خلاف کھڑا کرونگا/چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پر سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ سب نے مجھے اتنی عزت دی اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ،اتوار کو ساری قوم نے سڑکوں پر نکل کر بتایا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم غلامی چاہتے ہیں یا آزادی، اتوار کو ساری قوم نے سڑکوں پر نکل کر بتایا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم غلامی چاہتے ہیں یا آزادی، جو لوگ حکومت میں آئے ہیں یہ سب ضمانت پر ہیں، شہبازشریف ، حمزہ شہباز ضمانت پر، نوازشریف اور اس کے بیٹے مفرور ہیں، یہ قوم ان ڈاکووں کو کبھی قبول نہیں کرے گی، شہبازشریف پر 40ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں نوجوانوں کا منہ کوئی بند نہیں کرسکتا،   کہا جاتا تھا عمران خان عوام میں جائیگا تو انڈے پڑیں گے، اب دیکھتے کس کو انڈے پڑتے ہیں، میری خارجہ پالیسی اپنی قوم کیلئے تھی، میں کسی کیلئے اپنی قوم کو قربان نہیں کروں گا، میں چاہتا ہوں میرے ٹیم میں دلیر لوگ ہوں جو اکیلے ان چوروں کا مقابلہ کرے،  حقیقی آزادی کی جنگ شروع ہوگئی، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، نوازشریف اور زرداری کے دور میں ڈرون حملے ہوئے ان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا، نوازشریف کسی غلط فہمی میں نہ رہنا میں اور میری قوم تمہار ا یہاں انتظار کررہی ہے، آج قوم میرے ساتھ کھڑی ہے، اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، اتوار کی طرح تمام پاکستانیوں نے ہفتے کو باہر نکلنا ہے، اگر ہم نے اس سازش کو کامیاب ہونے دیا تو آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کرینگی، اللہ کے سوا کسی خدا کو ہم نہیں مانتے، کلمہ ہمیں غیرت دیتا ہے، ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم نہیں شہبازشریف تم غلام ہو، تم ایک کرپٹ آدمی ہو، نوازشریف کسی غلط فہمی میں نہ رہنا میں اور میری قوم تمہار ا یہاں انتظار کررہی ہے، جب تک انتخابات نہیں ہوں گے میں سڑکوں پر نکلتا رہوں گا، کہا جاتا تھا عمران خان عوام میں جائیگا تو انڈے پڑیں گے، اب دیکھتے کس کو انڈے پڑتے ہیں، میری خارجہ پالیسی اپنی قوم کیلئے تھی، میں کسی کیلئے اپنی قوم کو قربان نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں