295

عوام لاسپور کی شندور بشقار گول کنزر وینسی پر فوری طور پر کام شروع کرنے کا مطالبہ

چترال (نمائندہ )لا سپور تحصیل مستو ج اپر چترال کے عوام نے محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا سے مطا لبہ کیا ہے کہ شندور بشقار گول وائلڈ لائف کنزروینسی میں چیک پوائنٹ قائم کر کے لنگر کے مقا م پر گلگت بلتستان کی ہندارپ لنگر بہا وائلڈ لائف کنزر وینسی کی حد بندی سے اوپر تما م علا قہ اپنے تحویل میں لے لے، ایک اخباری بیان میں ویلج کونسل لا سپور بالیم کے چئیر مین محمد وزیر خان، بروک ہر چین کے چئیر مین شیر اعظم خا ن اور رامن گشٹ کے چیئیر مین پوردل امان شاہ نے وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر ما حو لیات، کمشنر ملا کنڈ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی تو جہ گلگت بلتستان کے بعض شر پسند عنا صر کی طرف سے شندور بشقار گول کنزر وینسی میں بے جا مداخلت، لا قانو نیت اور عوام کو لڑا نے کی مذ موم کو ششوں کی طرف مبذول کر کے خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطا لبہ کیا ہے صو با ئی حکومت کی ملکیتی کنزر وینسی میں عوام کے حقوق کا تحفظ کر کے قیمتی جنگلی حیات، ہما لا ئن آئی بیکس، بر فا نی چیتا، برفانی ریچھ، تیتر، چکور اور مامر غا بیوں کی نسل کو خطرات سے بچا نے پر فوری تو جہ دی جا ئے چو نکہ حد بندی کے دونوں طرف عوام نے عمران خا ن اور پا کستان تحریک انصاف پر اعتما د کا اظہار کیا ہے دونوں طرف پی ٹی آئی کی منتخب حکومتیں کا م کر رہی ہیں اس لئے عوام کو آپس میں لڑانے والے شر پسند عنا صر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے پڑو سی ملک مختلف بہا نوں سے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے امن و امان کا مسئلہ پیدا کر نے کی مذموم کو شش کرتا ہے۔اس لئے شندور بشقار گول کنزر وینسی پر فوری طور پر کا م شروع کیا جا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں