224

جماعت اسلامی چترال لوئر کے زیر انتظام آج پولو گراؤنڈ چترال میں “عید ملن پارٹی” کے نام سے تقریب منعقد

جماعت اسلامی چترال لوئر کے زیر انتظام آج پولو گراؤنڈ چترال میں “عید ملن پارٹی” کے نام سے تقریب منعقد ہوئی۔ جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین اخونزادہ رحمت اللہ، مولانا عبدالاکبر چترالی، حاجی مغفرت شاہ، مولانا شیر عزیز، مولانا اسرار الدین الہلال وغیرہ نے تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے ریشن متاثرین کی بحالی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے سرد مہری اور غفلت پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ علاؤہ ازیں اپر چترال اور علاقہ کوہ میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے کو جلد از جلد حل کرکے عوام الناس کی تکلیف دور کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
پروگرام کے آخر میں درج ذیل قراردادیں بھی منظور کرائی گئیں۔
1. یہ کہ ریشن متاثرین کی فوری بحالی اور پشتہ کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ صوبائی حکومت کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کے گھر اور اراضی دریا برد ہوچکے ہیں لہذا متاثرین کو فوری ادائیگی کے ساتھ پشتہ کی تعمیر میں تساہل سے کام لینے والا ٹھیکہ دار اور متعلقہ محکمہ کے ذمہ داراں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
2. یہ کہ اپر چترال اور کوہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری طور پر حل کرکے لوگوں کی تکلیف کا ازالہ کیا جائے اور دو محکموں کی آپس کی چپقلش کی سزا عوام الناس کو نہ دی جائے۔
3۔ یہ کہ شندور فیسٹول میں کلاش بچیوں سے ڈانس کرانا نہ صرف شریعت اسلامی کے منافی ہے بلکہ چترالی ثقافت اور روایت کی رو سے بھی ایک مذموم فعل ہے۔ لہذا آئندہ اس طرح کی بے ہودگی سے مکمل گریز کیا جائے۔ علاؤہ ازیں شندور فیسٹول کی مد میں آنے والی رقم کے بندر بانٹ کی انکوائری کرکے اصل حقائق لوگوں کے سامنے لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں