182

تجار یونین کا ایک ہنگامی اجلاس،فلورملوں کی ناقص آٹا پربرہمی کا اظہار ،انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

چترال(نامہ نگار )تجار یونین کا ایک ہنگامی اجلاسزیر صدارت صدر تجار یونین بشیر احمد منعقد ہوا جس میں کثیر تعدادمیں تاجروں نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کی فوڈ کنٹرولر کے زیر سرپرستی خستہ فلور میل بکرآباد اور سیٹھ کمران فلور مل دنین عوام کو انتہائی ناقص آٹا فراہم کر رہی ہے جس کی وجہ سے چترال میں بیماریوں خطرہ پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ فلور مل کے زمہ داران ڈاؤں ڈسٹرکٹ سے خراب گندم لا کر اس کا آٹا بنا کر عوام کو فراہم کرتی ہیں اور چترال کے سرکاری گودام سے فائن آٹا بنا کر من مانی قیمت پر لوکیل مارکیٹ پر فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے ڈسٹرکٹ بھی سمگل کی جا رہی ہے.جوکہ چترالی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جس کو فورا بند ہونا چاہیے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کیا گیا کہ چترال گودام سے فلور ملوں کو گندم کی ترسیل فورا بند کیا جائے اور عوام کو گندم فراہم کیا جائے۔تاکہ عوام اپنی مرضی کے مطابق چھوٹے چکیوں سے صاف اور صحت بخش آٹا حاصل کر سکیں۔
اگر فلور مل والوں اور زمہ داراں کی طرف سے عوام کے ساتھ زیادتی کا یہ سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ اور ضرورت پڑی تو پیہ جام ہڑتال کی کال دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں