176

پولیس فورس اپنے پیشہ ورانہ فرائض عبادت سمجھ کر ادا کریں۔۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار۔ ایس پی

انوسٹی گیشن اپر محمد ستار کا تبادلۂ اپر چترال سے بحیثت ایس پی انوسٹی گیشن لوئیر چترال ہوا ہے ۔اس موقع پر اپر چترال پولیس لائن بونی میں ان کے اعزاز میں اسٹاف نے الوداعی تقریب منعقد کی اس تقریب میں ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر اپر محمد شفیع شفا ،افسران اور پولیس فورس کے جوانان موجود تھے۔ ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر اپر محمد شفیع شفا اس الوداعی تقریب محمد ستار کو روایتی ٹوپی اور ہار پہنائی۔اس موقع پر محمد ستار نے آفیسرز اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپر چترال نوازئیدہ ضلع ہے یہاں ہر طرف سہولت کا فقدان ، وسائل نہ ہونے کے برابر اور مسائل حد سے زیادہ ہیں لیکن علاقے کے بہتر مفاد میں انہیں نظر انداز کرکے حتہ المقدور خدمت کو شعار بنانا چاہیے۔ مسائل وقت کے ساتھ حل ہوسکتے ہیں ۔یہ ہمارا علاقہ ہے اس سے ہمارے بچوں کی مستقبل وابستہ ہے۔پولیس فورس اپنے ڈیوٹی کے ساتھ اگر انصاف کریں تو یہ عین عبادت ہے۔علاقے میں ہر طرح کے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور منشیات کی بیخ کنی کے لیے موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے نسل کے بہتر مستقبل کے خاطر منفی سرگرمیوں پر کسی بھی طرح سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ معاشرے میں برائیوں کی خاتمےکے بارےپولیس پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتے ہیں اور پولیس کواحسن طریقے سے اپنی زمہ داریاں نبھانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں