230

اظہارتشکر۔۔۔۔(ر)صوبیدارزارمحمدسکنہ سہت موڑکھو حال زرگراندچترال

چترال (ڈیلی چترال نیوز) (ر)صوبیدارزارمحمدسکنہ سہت موڑکھو حال زرگراندچترال نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہم اپنے تمام عزیزواقارب،دوستوں ،بہن بھائیوں اورقابل فخرہمسایوں کاتہہ دل سے مشکورہیں ،کہ انہوں نےمیرےلخت جگر نویداقبال کے گم ہونے سے جسدخاکی کے ملنے تک ہمارے ساتھ رہے اوراولادبچھڑ نے کے ا لمناک غم کی اس گھڑی میں چترال کے دوردرازعلاقوں سے تعزیت کے لئے خودگھرتشریف لائے ،ٹیلیفون ،ایس ایم ایس،ای میل اورسوشل میڈیاکے ذرئعے تعزیتی پیغامات بھیج کرہماری حوصلہ افزائی فرمائیں۔اس موقع پرزرگراند کے عوام ، چترال پولیس،ضلعی انتظامیہ ، چترال سکاوٹس، ریسکیو1122،اے کے ڈی این کے ذمہ داروں اورمیرے غم میں شریک ہونے والے تمام حضرات کابے حدمشکوروممنون ہیں ۔جنہوں نے اپنی بے پناہ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے گذشتہ کئی دنوں سےنویداقبال کے لاش ملنے تک ورثاء کے شانہ بشانہ مصروف رہے ۔اللہ تبارک وتعالیٰ آپ سب کواجرعظیم عنایت فرمائے ۔
ہم معذرت چاہتے ہیں آپ سب سے کہ فردا فردا ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے ہم چترال کے لوکل اخبارات کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور آپ کے خاندانوں کو اپنے امان میں رکھیں۔امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں