189

تمام صاحب ثروت خواتین و حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگےآکر ROSE, Chitral کی مدد کرے تاکہ کوئی بھی طالب علم محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے

چترال (نامہ نگار) ROSE, Chitral کے افس میں منعقدہ ایک تقریب میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے آٹھویں اور ساتویں کلاس کےدو طالب علم بھائیوں آیان محمود اور شایان محمود کو تعلیمی اخراجات کے لئے چیک دیا گیا ۔ یا د رہے کہ روز چترال نے ان بچوں کی یونیورسٹی لیول تک تعلیمی اخراجات چترال کی نامور بیٹی شہناز گل کے نام پر جاری کردہ شہنازگل میموریل سکالر شپ کے تحت برداشت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مذکورہ طالب علم بچوں کی والدہ جنکا تعلق اپر چترال موڑ کہو سے ہیں اور انکی شادی تقریباً بیس سال پہلے فیصل آباد میں ہوئی تھی اور شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بچوں سمیت چترال موڑکہو منتقل ہوگئی تھی۔ بچے اپنی والدہ کے زیر کفالت ہیں اور آمدنی کا کوئی ذریعہ نہ ہونے کی وجہ بچوں کی والدہ نے ROSE, Chitralسے اپیل کی تھی کہ بچوں کی تعلیم میں مالی مشکلات کی وجہ سے وہ بچوں کے اگے تعلیم دلوانے سے قاصر ہیں۔
سکالر شپ چیک دینے کی تقریب کی خاص مہمان چترال کی نامور دختر شبنم ناصر تھی ۔ شبنم کائے کئی سال تک دہی ترقی، سماجی خدمات اور خاص کر خواتین کی ترقی کے شعبے میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں ۔ چیرمین روز ہدایت اللہ نے روز کی کارکردگی اور ائندہ کے منصوبوں کے بارے میں بریفینگ دی ۔ شبنم کائے نے مستقبل میں روز کے ساتھ کام کرنے اور اپنی رضاکارانہ خدمات کی پیشکش کی۔تقریب میں روز کی ایگزیکٹیو ممبر فریدہ سلطانہ فری صاحبہ بھی موجود تھی۔ بچوں کی طرف سے ان کی والدہ نے مہمان خصوصی سے چیک وصول کیا۔
اس موقع پر چیر مین ROSE, Chitral نے تمام مخیر خواتین و حضرات سے اپیل کی کہ چترال میں ایسے کئی بچے ہیں جو اس قسم کی مشکلات کا شکار ہیں اور مالی مسائل کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں ہمیں ان بچوں تک پہونچنا ہے اور تعلیم کے حصول میں ان کی مدد کرکے انھیں ایک ذمہ دار شہری بنانا ہے ۔ اس لئے یہ تمام صاحب ثروت خواتین و حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگےآکر ROSE, Chitral کی مدد کرے تاکہ کوئی بھی طالب علم محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں