209

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر قاتلانہ حملے کےخلاف اپر چترال بونی میں جماعت اسلامی کا احتجاجی جلسہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر قاتلانہ حملے کےخلاف اپر چترال بونی میں جماعت اسلامی کا احتجاجی جلسہ۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر ژوپ بلوچیستان میں قاتلانہ حملے کے خلاف اپر چترال بونی میں امیر جماعت اسلامی اپر مولانا جاوید حسین کے قیادت میں احتجاجی ریلی اور جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں جماعت کے متعلقین اور دوسرے لوگوں نے شرکت کی ۔احتجاج نماز ظہر کے بعد ریلی کی صورت میں بونی چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کی اس موقع امیر جماعت مولانا جاوید حسین نے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر ژوپ میں قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سازشی عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ۔ شرپسندوں کا خیال تھا کہ امیر جماعت پر حملہ کرکے پاکستان میں امن و امان کے مخدوش حالات کو مزید بگاڑا جائے لیکن دنیا جانتی ہے کہ جماعت اسلامی پر امن ،دور اندیش اور محب وطن لوگوں کی جماعت ہےاور پاکستان سمیت تمام ادروں اور عالم انسانیت کے خیرخواہ جماعت ہے ۔یقین ہے کہ زندگی ،موت، جان و مال سب خالق کے مرضی کے تابع ہیں۔ الله کے مرضی کے بے غیر کوئی کچھ نہیں کر سکتا ۔ ہم الله کا شکر بجا لاتے ہیں کہ سراج الحق حملے میں محفوظ رہے اور واقعہ رونما ہونے کے فوراً بعد امیرِ جماعت اسلامی پاکستان نے اپنے امراء سے لیکر ادنیٰ کارکن تک سب کو پر امن رہنے کی ہدایت کی اور پاکستان کے دشمنوں کی مذموم عزائم کو جماعت نے امن کے پیغام کے ذریعے خاک میں ملا دیا۔مولانا جاوید حسین نے کہا کہ عوام کو بھی احساس کرنا چاہیے کہ پاکستان اور ان کی خیرخواہ کون ہیں ۔ہم آج کسی سے ووٹ کا مطالبہ نہیں کرتے ہیں البتہ یہ مطالبہ ضرور کرتے ہیں کہ پاکستان اور عوام کے دشمن اور خیر خواہوں میں فرق ضرور کریں ۔جماعت کبھی اپنے اداروں کے خلاف نعرہ بازی کرکے انہیں بدنام کرنے یا املاک جلانے کو ترغیب نہیں دیتا۔بلکہ ہمیشہ امن محبت روادری اور خدمت انسانیت کا پیغام دیتا آیا ہے اور دیتا رہیگا ۔امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین تمام متعلقہ زمہ دار اداروں سے امیرِ جماعت پر حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیق کرکے بدنام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کی اصل محرکات جو بھی ہو عوام کے سامنے لایا جائے۔اخر میں اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ احتجاجی جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں