247

اپر چترال تورکھو میں گندم کے قیمت میں حالیہ ہوشرُبا اضافے کے خلاف احتجاج

اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی سے)حکومت پاکستان حالیہ دنوں میں غریب عوام کے زندہ رہنا کا واحد ذریعہ گندم کی قیمت میں سو فیصد اضافہ کرکے غریب عوام کا جینا محال کردیا۔اس صورت حال میں عوام میں شدید بے چینی اور پریشانی پائی جاتی ہے گزاشتہ دنوں سے اپر چترال اور لوئیر چترال میں ہر جگے احتجاجی جلسے منعقد کیے جارہے ہیں ۔اس سلسلے آج اپر چترال تورکھو میں تورکھو/تریچ یو سی کے عوام نے احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن اپر کے سینئر نائب صدر سابق چیرمین عصمت الله نے کی۔احتجاجی جلسے میں منتخب بلدیاتی نمائندے سیاسی جماعتوں کے نمائندے ،سول سوسائٹی کے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گندم کے قیمت میں 100% اضافے کو غریب عوام سے جینے کا حق چھینے کےمترادف قرار دی۔مقررین کا کہنا تھا کہ چترال میں 90%سے زیادہ بے روزگاری ہے یہاں کوئی اندسٹری،فیکٹری نہیں ،ذریعہ معاش کا کوئی دوسرے ذرایع نہیں۔یہاں غریب صرف دو وقت کی روٹی کےلیے زندگی گزار رہی ہے ۔اب حالیہ اضافے سے وہ بھی غریب کے پہنچ سے باہر ہوئی ہے ایسے میں بھوک سے مرنے کے علاوه کوئی دوسرا اپشن نہیں بچا۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان چترال کے پہلو میں واقع ہے وہاں اور یہاں کے گندم کی قیمت میں زمین اور اسمان فرق ہے چترال کو بھی پسماندگی کی بنا گلگت جیسی سہولت دی جائے ۔ متفقہ قرارداد کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ چترال اپر اور لوئر کئی سالوں سے قدرتی افات کے زد میں ہیں گزاشتہ سال بھی سیلاب اور بارشوں کے نتیجے فصلیں نا قابل استعمال رہی ہیں ایسے میں گندم کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ غریب عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے چترال کے مخصوص حالات کے پیش نظر سابقہ قیمت بحال کرنے اور چترال کو خصوصی پیکیج دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں