525

صحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ

چترال (نمائندہ ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ نے کہا ہے کہ صحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں اور علاقے کی ترقی اور معاشرے میں امن وسکون کو برقرار رکھنے میں ان کا بنیاد ی کردار ہوتا ہے اور چترال پریس کلب کا کردار اس سلسلے میں قابل ستائش ہے۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں صدر ظہیر الدین کی قیادت میں پریس کلب چترال کے نمائندہ وفد کے ساتھ تعارفی نشست کے موقع پر انہوں نے کہاکہ چترال کے حوالے سے کئی ایک مسائل ایسی ہیں جن میں میڈیا کو لے کر وہ ان کا حل کرنے کا خواہاں ہے اور ان ہی کے ذریعے سول سوسائٹی تعاون حاصل کیا جائے گا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پر قابو اور بعض سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے میں سول سوسائٹی کو پوری طرح ان بورڈ کیاجائے گا جس کے دور رس ثمرات ہی اہر ہوں گے ۔ انہوں نےلوئر چترال کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت خصوصاً آئس کے نشے سے بچانے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن عزیز الدین بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں