408

چترال کے تمام اَڈوں میں مسافروں کوکسی قسم کی تکلیف برداشت نہیں کی جائے گی؍ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھر

چترال (ڈیلی چترال)ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھر نے اتوارکے روزاتالیق بازارکے قریب اَڈے کامعائنہ کرتے ہوئے اَڈے کے اندرانتظارگاہ اورواش روم کامعائنہ کرکے اَڈہ اہلکاروں سختی سے ہدایت کی ائندہ صفائی کامکمل خیال رکھے مسافروں کوکسی قسم کی تکلیف برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم ’’صفائی نصف ایمان‘‘ کا زبان سے اقرار کرتے ہیں۔ معاشرتی طور پر ہمارا رویہ اس کے بالکل الٹ ہے۔ ہم اپنا کوڑا کرکٹ گلیوں میں ڈال کرگندگی کا ڈھیر کر دیتے ہیں۔ بازاروں میں کھاتے پیتے ہوئے لفافے اور شاپنگ بیگ پھینک دیتے ہیں ۔ ہمارے بچے ہماری دیکھا دیکھی یہی طرزِ عمل اپنا لیتے ہیں۔ یوں ایک سماجی سرکل چلتا رہتا ہے۔ جس میں سے وقت کے ساتھ ساتھ مزید گندگی، غلاظت اور بیماری نکلتی رہتی ہے۔ ہماری پبلک ٹرانسپورٹ بدبو سے بھری ہوتی ہے۔ چلنے والوں کیلئے پریشانی کا باعث ہیں وہیں وہاں کے مکینوں کیلئے بھی بیماری اور اذیت کا سبب ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔یوں تو ہمہ وقت ہی انسان کو صاف ستھرا رہنا چاہئے اور گھر اور ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنا چاہئے ۔ڈی سی چترال نے مسافروں کوہرقسم سہولیات دینے کی سختی سے ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی اوچترال سیدعلی اکبرشاہ،اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم ،ڈی ایم او چترال قادرناصراوردیگراہلکارڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں