225

چترال کے کئی مساجدمیں قرآت اورنعتیہ پروگرامات کے انعقاد پرقاری وقاراحمدکوخراج تحسین پیش کرتاہوں/قاری نظام الدین

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال تنظیم صوت القرآن کے زیراہتمام چترال کے مختلف علاقوں میں پروگرامات منعقد کیاگیا۔شاہی مسجدچترال ،دورش کئی مساجداوراختتامی پروگرام جنجرت کے جامع مسجد میںکیاگیا۔تقریب سے چیئرمین تنظیم صوت القرآن قاری وقاراحمد چترالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یقیناً تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، ہم اس کی تعریف بیان کرتے ہیں، اسی سے مدد کے طلب گار ہیں اور اپنے گناہوں کی بخشش بھی مانگتے ہیں۔ اس روحانی محفل میں تمام اہل ایمان کودعوت دینے کامقصداللہ تعالیٰ کے بتائے راستے پرچلنا قرآن مجیدکے قرآت اورنعت مقبول سننے کی سعادت حاصل کرناہے ۔
۔اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی علماءونگ کے ضلعی صدرممتازعالم دین قاری نظام الدین نے کہاکہ قاری وقاراحمدکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے تمام سیاسی ومذہبی اورعلاقائی تعصبات سے بالاترہوکرچترال کے مختلف مساجدمیں تنظیم صوت القرآن کی پلیٹ فارم سے روحانی محفل سجاکر عشق الہی اوربنی کریم ﷺ سے عقیدت کااظہارکرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نعت عشق و عقیدت کی حسین داستان ہے۔ ایسی داستان کہ جس کا ایک ایک نقطہ ذوق و شوق کی کیفیات سے بہرہ ور کرتا اور عنایات مصطفوی کا حق دار ٹھہراتا ہے۔ نعت میں عشق و عقیدت کو وہی حیثیت حاصل ہے جو پھول میں خوشبو کو حاصل ہے۔ خوشبو پھول کے باطنی ح±سن کو اجاگر کرتی اور اس کی حقیقی پہچان بن جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ علماءحضرات سے گذارش ہے کہ وہ قاری وقاراحمدچترالی جیسے دینی پروگرامات کاانعقادکرکے ان محفلوں کے زریعے نوجوان نسل میں اصلاح کریں۔انہوںنے کہاکہ قاری وقارچترال کے مساجداوردیگردینی اداروں میں محفل قرآت اورنعت کے پروگرامات کرکے مسلمانوں کے روحانی اصلاح کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں