254

Yes We Can” کی ٹیم کا گزشتہ دن راولپنڈی میں بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد

سلام آباد(نمائندہ  ) “Yes We Can” ایک طالبعلموں کا ایک تحریک ہے جو کہ”Street Child Education” کے اوپر کام کر رہا ہے۔ کچھ سٹوڈنٹس اپنی مدد آپ کے تحتاس مہم کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں چلا رہے ہیں۔ گوجال سے تعلق رکھنے والی طالبہ مجیدہ فہمی کی سربراہی میں اس کے ٹیم ممبرزیاسین سے تعلق رکھنے والا جمشید احمد ، چترال سے تعلق رکھنے والا نوید اکبر اور سردار علی چلا رہے ہیں۔ یاد رہے پچھلے سال مجیدہ فہمی کوانٹرنیشنل چلڈرن پیس پرایز ایوارڈکے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
مجیدہ فہمی اور اس کی ٹیم پچھلے سال سے سٹریٹ چایلڈ ایجوکیشن کے لیے کام کر رہے ہیں ان کی بے لوث کوششوں کی وجہ سے کئی بچے ابھی تک تعلیم کی زیور سے منسلک ہو چکے ہیں۔ چند طالب علموں نے جو کہ بغیر کسی مالی وسائل کے ایک ایسے کام کے لیے قدم اُٹھائے ہیں جس کی وجہ سے وہ غریب بچے جن کا تعلیم حاصل کرنے کا وہم ہ گمان تک بھی نہیں ہوتا ہے ان کو مختلف سکولوں میں داخلہ کرانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
“Yes We Can” کی ٹیم نے مجیدہ فہمی کی قیادت میں پچھلے دن سٹریٹ چلڈرن کے لیےزینب کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کی یاد میں ایک اگاہی مہم سیشن کا انعقاد کیا جس کا مقصدمعاشرے میں بچوں کو جنسی استحصال سے اپنے تحفظ کے لیے تیار رکھنا تھا۔ ابھی تک اس مہم میں سو سے زیادہ بچوں کو اس اہم موضوع سے آگا ہ کیا گیا ہے۔
“Yes We Can” ٹیم کی یہ عظیم میشن کا سفر جاری ہے اور ان کی محنت سے غریب بچے بھی تعلیم کی روشنی سے آراستہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں