250

اسپیشل پیپلز آرگنائزیشن حکومتی اور عوامی سطح پر عدم تعاون کے باوجود اپنی بساط کے مطابق اُن افراد کی مدد کر رہا ہے  جوخراج تحسین کے مستحق ہیں/ صدرانجینئرفضل ربی جان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع لوئرچترال کے صدرانجینئرفضل ربی جان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال اسپیشل پیپلز آرگنائزیشن ایک واحد ادارہ ہے ، جو چترال کے خصوصی افراد کیلئے کام کرتا ہے ۔ اور اب تک کئی خصوصی افراد کو ویل چئیر اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کر چکی ہے ۔ لیکن جو مدد اور تعاون تندرست اور صحت مند افراد کی طرف سے اُن کے ساتھ ہونا چاہیے ۔ وہ ہم نہیں کیا جا رہا ہے  اس لئے وہ مایوسی کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل پیپلز آرگنائزیشن حکومتی اور عوامی سطح پر عدم تعاون کے باوجود اپنی بساط کے مطابق اُن افراد کی مدد کر رہا ہے  جوخراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ جن کی مجبوریوں کو تندرست و توانا لوگ نہیں سمجھ سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ  کتنی افسوس کی بات ہے ۔ کہ چترال میں ایک واحد اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ہے ۔ وہ بھی پرائمری تک محدود ہے ۔ اور اُس میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسپیشل ایجوکیشن کو کم آز کم میٹرک تک اپگریڈ کیا جائے ۔ تاکہ خصوصی افراد صرف پرائمری تک محدود نہ رہیں۔انہوں  نے سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اسپیشل پیپلز افراد کی بحالی،انکے کے مسائل کے ازالے اور تعلیم و تربیت کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ وہ کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں