265

پاک افغان باہمی تجارت بڑھانا، ہر ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام،چیمبرزآف کامرس کو پلاٹ الائمنٹ، صنعت وتجارت کے مسائل،روزگار کے مواقع پید اکرنا فیڈریشن آف پاکستان کی اولین ترجیحات ہیں، سرتاج احمد خان

ایف پی سی سی آئی کے پیلٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کی مسائل و مشکلات کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق۔،پیپلز ٹریڈز ایسوسی ایشن وفد
ایف پی سی سی آئی 14فروری
پشاور() فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان سے پیپلزٹریڈرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے کنونیئر نعیم بخش کی قیادت میںآئے وفدکی ملاقات کی۔ ملاقات میں بزنس کمیونٹی کے مسائل ومشکلات اور بزنس کمیونٹی کو ایف پی سی سی آئی پیلٹ فارم پر اکٹھاکرنے پر اتفاق کیاگیا۔پیپلز ٹریڈزایسوسی ایشن وفد کرام صدیقی، محمد ریاض، عامر رشید چشتی، شاہداللہ پر مشتمل تھا جس نے بزنس کمیونٹی کے مسائل سے سرتاج احمد خان کو آگاہ کیا۔ وفد نے بزنس کمیونٹی کے مسائل ومشکلات کے خاتمے، پاک افغان باہمی تجارت بڑھانے، صنعتی زون کے مسائل حل کرنے اور بازاروں کو محکموں سے درپیش مشکلات کونے ایف پی سی سی آئی کے پیلٹ فارم سے حل کرنے پر زوردیا۔وفد نے بزنس کمیونٹی کی رہنمائی کرنے پر ایف پی سی سی آئی کا شکریہ اداکرتے ہوئے صوبے بھر کے چیمبرزاور ایسوسی ایشن کو مسائل ومشکلات میں ایف پی سی سی آئی نے مثبت رول ادا کیا ہے ۔تاج احمد خان نے یقین دہانی کراتے ہوئے فیڈریشن آ ف پاکستان بزنس کمیونٹی کے مسائل مشکلات کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور ایف پی سی سی آئی سیاست سے بالاتر ہوکر تمام تاجر نتظمیوں، ایسوسی ایشن اور صوبے بھر کے چیمبرزآف کامرس کے بزنس کمیونٹی کی خدمت کرے گی ۔انہوں نے کہاکہپاک افغان باہمی تجارت بڑھانا، ہر ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام،چیمبرزآف کامرس کو پلاٹ الائمنٹ، صنعت وتجارت کے مسائل،روزگار کے مواقع پید اکرنا فیڈریشن آف پاکستان کی اولین ترجیحات ہیں جس کے لئے مل کر جدوجہد کرینگے اور وفاقی وصوبائی حکومت کے سامنے بزنس کمیونٹی کے مسائل ومشکلات پیش کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں