311

ریشن شادر کے مقام پر دریا کی کٹاؤکے باعث چترال  بونی مستوج روڈکو آج رات ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔اے سی شاہ عدنان

اپرچترال (ڈیلی چترال نیوز)  ریشن شادر کے مقام پر دریا کی کٹاؤکے باعث چترال  بونی مستوج روڈکو آج رات ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال شاہ عدنان نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنراپرچترال کی ہدایت پرریشن کے مقام پر رات ساڑھے 10بجے تک سنگل ٹریفک کوبحال رکھاکیاتھا۔مگردریاکی کٹاوجاری ہے اس لئے کل صبح تک روڈ کوہرقسم کے ٹریفک کے لئے بندکردیاگیاتاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔صبح حالات کودیکھ چترال بونی مستوج روڈعام ٹریفک کے لئے  کھول دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں