125

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں صحت کارڈ پر مفت علاج کا دوبارہ آغاز ، عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ۔ ایم ایس ڈاکٹرحیدرالملک

چترال( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں ایم ایس ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک کی زیر صدارت صحت کارڈ کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسرار الدین ، ڈی ایم ایس سٹور اینڈ فوکل پرسن صحت کارڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر نذیر احمد ، صحت کارڈ میڈیسن سپلائرز ، فوکل پرسن ممبر صوبائی اسمبلی چترال لوئر شاہد احمد ، رہنما پی ٹی آئی محمد قاسم اور سابق ناظم حیات الرحمن نے شرکت کئے ۔ اس موقع پر صحت کارڈ کے ذریعے علاج کے حوالے سے میڈیسن سپلائرز اور ڈاکٹروں کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی ۔ اور میٹنگ کے اختتام پر فیصلہ ہوا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کےعلی امین گنڈاپور کی ہدایات پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں صحت کارڈ کے حامل افراد کا تمام تر علاج صحت کارڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر الملک نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو ہم بخوبی سر انجام دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں