114

تجار یونین بونی بازار اپر چترال کی کابینہ سازی، ریٹائرڈ صوبیدار رحیم خان صدر جبکہ ذاکر زخمی جنرل سکرٹری منتخب ہوئے ۔

گزاشتہ روز تجار یونین بونی بازار اپر چترال کے کابینہ سازی کے عمل کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے خصوصی میٹنگ کا انعقاد بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اس میٹنگ میں 19 فروری 2024 کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کابینہ سازی کے عمل کو مکمل کیا گیا یاد رہے کہ 19 فروری 2024 کے اجلاس میں بازار کے موجود اکثریتی اراکین خفیہ رائے دہی کے ذریعے اکثریتی رائے کی بنیاد پر ریٹائرڈ صوبیدار رحیم خان کو صدر اور ذاکر محمد زخمی کو جنرل سکرٹری منتخب کر کے کابینہ سازی کے لیے اختیار دیے تھے اور پندرہ دنوں کے اندر کابینہ تشکیل دینے کو کہا گیا تھا ۔اس سلسلے 16 مارچ 2024 کو کابینہ سازی کے عمل کو مکمل کیا گیا ۔اس کے رو سے سرپرست اعلیٰ عزیز الدین لال ،صدر ریٹائرڈ صوبیدار رحیم خان ، سئنئر نائب صدر ریٹائرڈ صوبیدار محمداسلام ،نائب صدر اول افسر عالیم ،نائب صدر دوم عبد الجبار ،جنرل سکرٹری ذاکر محمد زخمی ، ڈپٹی جنرل سکرٹری دیدار ولی میر ، سکرٹری فنانس محسن علی شاہ ، سکرٹری انفارمیشن ظہیر الدین بابر ، سکرٹری افس /نمائندہ کروئی جنالی غلام ربانی مقرر ہوئے ۔ عبوری کابینہ نے تجار یونین بونی بازار کے نو منتخب کابینہ کی نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بھیجدیا اور انشا اللہ عید کے بعد نئی کابینہ کی باقاعدہ حلف برداریکی تقریب منعقد ہوگی۔ لیکن اج سے تجار یونین بونی بازار کا نیا سیٹ اپ باقاعدہ اپنا کام شروع کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں