108

گذشتہ کئی دنوں سے یوسی لاسپورکے ہرچین ،رامن ،بورک ،بالیم اورسولاسپورمیں ٹیلی نارکے ناقص سروس سے ہزاروں صارفین شدید مشکلات سے دوچار

چترال (پریس ریلیز)گذشتہ کئی دنوں سے یوسی لاسپورکے ہرچین ،رامن ،بورک ،بالیم اورسولاسپورمیں ٹیلی نار کی ناقص سروس سے ہزاروں صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہوکرحکومت اورمتعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے وی سی چیئرمین لاسپور بلیم محمدوزیر، وی سی چیئرمین برک ہرچین شیراعظم ، وی سی چیئرمین رامن گشٹ پردل امان اوردوسروں کہاکہ اپرچترال لاسپورمیں موبائل کمپنی ٹیلی نار کی ناقص موبائل سروس کے باعث صارفین سخت خوار ،قیمتی پیکجز ضائع ، متعلقہ ذمہ داران کی بار بار توجہ دلانے کے باوجود کوئی اصلاح واحوال نہ ہوسکی،ٹیلی نار کے ذمہ دار ان فوری اس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے وادی لاسپور میں بہتر موبائل وانٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنا یاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیلی نارکے انتہائی ناقص سروس سے عوام تنگ آچکے ہیں عوام کی جانب سے کئی مرتبہ ٹیلی نار کے ذمہ داران کو اپنی سروس معیاری بنانے کے لیے آگاہ کیا گیا لیکن انھوں نے سروس کی بہتری کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے صارفین ذہنی اذیت میں مبتلاً ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایریامنیجرٹیلی نارچترال کے نوٹس میں باربارلانے کے باوجودعوامی شکایات پرلاپرواہی کااظہارکرتے ہیں۔ صارفین اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وادی لاسپورکے صارفیں کوبہترٹیلی کمپونکیشن سروس کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔وادی لاسپورمیں لگائے گئے تینوں ٹاورزمیں معیاری پوسٹرنصب کئے جائے تاکہ یہاں کے صارفیں کومواصلات کی بروقت اورتیزرفتارانٹرنیٹ سروس مہیاکی جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں