128

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے مہتر چترال ایم پی اے فاتح الملک علی ناصراور ڈی پی او لوئر چترال افتخار شاہ سے ملاقات

چترال(نامہ نگار)عید الفطر کے پر مسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے مہتر چترال ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر اور ڈی پی او لوئر چترال افتخار شاہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اے سی ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی , ایڈیشنل اے سی ریونیو شہروز مفتی , اور اے سی یو ٹی خلیل اللہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔افسران نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں علاقے کے مختلف مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اور عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلۓ مل جل کر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں