87

نادی نالوں میں پانی کے سطح میں اضافے کی وجہ سے محکمہ ٹی ایم اے اور این ایچ کی مشینری مختلف نالوں کے صفائی میں مصروف ہیں۔ڈپٹی کمشنر چترال

چترال( نامہ نگار) ضلع لوئر چترال اور تا حال مضافات میں بارش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں لائن ڈیپارٹمنٹس الرٹ ہیں۔نادی نالوں میں پانی کے سطح میں اضافے کی وجہ سے محکمہ ٹی ایم اے اور این ایچ کی مشینری مختلف نالوں کے صفائی میں مصروف ہیں۔ایڈیشنل اے سی ریونیو شہروز مفتی ریسکیو سٹاف کے ہمراہ گرمچشمہ لنک روڈ کے کلئیرنس اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ راستے ٹریفک کیلۓ بحال ہیں ۔عوام الناس سے گزراش کی جاتی ہے کہ رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفر کریں۔خراب موسم میں رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں