76

دروش میں لینڈ سلائیڈنگ، تین گھر مکمل تباہ، 17 گھر شدید خطرے کی زد میں، ایک مسجد شہید

دروش۔۔۔ دروش ٹاون کے گاوں ازوردام میں لینڈ سلائیڈنگ,سرکاری ذرائع نے متاثرہ گاوں کا دورہ کرنے کے بعد چترال پوسٹ کو بتایا کہ تین گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں جبکہ زمین میں ایک وسیع شگاف پڑنے سے مزید 17 گھروں شدید خطرے کی زد میں ہیں اور انہیں خالی کر لیا گیا ہے۔ گاوں کی مسجد بھی شہید ہو گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع پاکر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریونیو اسٹاف موقع پر پہنچ گئے اور متاثرین کو شیشی کے مقام پر سرکاری سکول میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مقامی ذرائع نے بتایا کہ لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے زمین شگاف پڑ چکی ہے جو کہ کئی سو فٹ بڑی ہے، اسی وجہ سے صورتحال انتہائی خطرناک ہو کر مزید 17گھرانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں