73

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال الیکشن، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تحقیقات شروع کردیا

چترال۔۔۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے گذشتہ مہینے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن لوئر چترال کے انتخابات کے حوالے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور جلد ہی رپورٹ جاری کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان فٹ بال کنیکٹ کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈریشن ضلع لوئر چترال اور ملیر کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ چترال سے 13 کلبوں کو ووٹنگ رائٹس حاصل ہیں اور گذشتہ مارچ کے مہینے میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے لئے انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں 7 کلبوں ’’دوستان گروپ‘‘ کے پینل کو واضح برتری حاصل تھا تاہم الیکشن نتائج میں مدمقابل امیدوار اعجاز احمد کو صدارت کے لئے کامیاب قرار دیا گیا جسکے خلاف ’’دوستان گروپ‘‘ کے صدارتی امیدوار کمال عبدالجمیل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور نظرثانی کیلئے بمع ثبوت درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ واضح اکثریت کے باجود ان کے ووٹ کم آنے کے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور ریکارڈ کے مطابق ووٹوں کو چیک کیا جائے، جس پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دوستان گروپ پینل میں کل 7 کلب شامل ہیں اور اسی پینل کے محمد ظہیرالدین فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے دوستان پینل نے بھی علی احمد کی حمایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں