تازہ ترین

چترال پولیس نے ضلع چترال میں نقب زنی کے ایک منظم گروہ کو بے نقاب کرکے مسروقہ سامان برامد کرلئے

چترال / چترال پولیس نے ضلع چترال میں نقب زنی کے ایک منظم گروہ کو بے نقاب کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ سامان برامد کرلئے اور اس میں ملوث ضلع اپر دیر کے محب اللہ، بخت زیب اور مجید اللہ کو گرفتار کرلیا جوکہ رات کی تاریکی میں چترال بونی روڈ پر واقع دکانوں میں نقب زنی کرکے ایک لاکھ 59روپے مالیت کے سامان چرا کر لے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وسیم ریاض خان نے ان واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد، ایس ڈی پی او چترال ظفر احمد کو ملزمان کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کی جس پر مقامی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے انتھک محنت سے ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوکر ان سے مسروقہ سامان بھی برامد کرلیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے دوران تفتیش ملزمان سے گاڑیوں کی چار بیٹریاں بھی برامد کرلئے۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے واردات کے دوران روڈ کے قریب کھڑے گاڑیوں سے بیٹریاں نکال لئے تھے۔ چترال پولیس کے پریس ریلیز میں ان گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولیس اسٹیشن کوغوزی کے تفتیشی افسر اکبر عزیز سے رابطہ کرکے نشاندہی کرکے اپنی بیٹری لے جائیں۔ درین اثناء چترال کے عوامی حلقوں نے چترال پولیس کی اس کارکردگی کو سراہا ہے۔

Related Articles

Back to top button