تازہ ترین
اپر چترال میں Polythene bags کے خلاف بھرپور کارروائی کا اغاز،سینکڑوں کی تعداد میں پولیتھین بیگز تحویل سرکار کرنے کے بعد تلف کئے گئے۔

اپرچترال (نامہ نگار)گذشتہ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ہیڈکوارٹرز ایریا بونی میں پولیتھین بیگز کے خلاف زبردست کاروائی کی۔ دوران کاروائی بہت بڑی تعداد میں بےغیر مہر والے شاپنگ بیگز اپنے تحویل میں لیکر تلف کئے گئے۔ انہون نے جملہ کاروباری حضرات کو آگاہ کیا کہ آج کے بعد بے غیر مہر والا شاپنگ بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کیونکہ حکومت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے۔ لہذا اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔



