تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یو سی تریچ کے لیے بہترین تحفہ۔

چترال(نامہ نگار)خواجہ خلیل وی سی چیرمین تریچ بالا اپر چترال نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ اپرچترال کے مضافاتی اور دور افتادہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی سابقہ پی ٹی آٸی حکومت کے منشور کا اہم جزو تھا۔ اللہ کے فضل و کرم سے سابق مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اورپاپولیشن آفیسر اپر چترال خورشید کی انتھک کوششوں کی بدولت یو سی تریچ میں پاپولیشن فیملی ویلفٸیر سنٹر اسٹاف تقرری کے بعدمکمل طور پر فنگشنل ہو گیا۔
جس پر اہالیان تریچ سابقہ معاون خصوصی وزیر زادہ ،پاپولیشن آفیسر اپر چترال خورشید ،حیات ، سعید احمد ، قائدین پاکستان تحریک انصاف چترال اور خصوصی طور پر تحصیل ناظم تحصیل مستوج سردار حکیم کے مشکور ہیں۔ان سب کی کوششوں سے ممکن ہوا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button