تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال میں کاروان سکالرشپ چیک تقسیم

یونیورسٹی آف چترال میں کاروان سکالرشپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر نے 10 مستحق طلباء میں کاروان سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین شرار بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کاروان فاؤنڈیشن کے صدر اور ایگزیکٹو باڈی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف چترال میں مستحق طلباء کو وظائف کی فراہمی میں فراخدلی سے تعاون کیا۔ وائس چانسلر نے طلباء کو اپنی پڑھائی کو ترجیح دینے کی ترغیب دی اور یقین دلایا کہ مستحق طلباء کو وظائف فراہم کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button