تازہ ترین
ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان کا سرکل لٹکوہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

چترال/ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان نے سرکل لٹکوہ کا دورہ کرتے ہوئے تھانہ شغور اور تھانہ لٹکوہ میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ایس ڈی پی او سرکل لٹکوہ احمد عیسیٰ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی او نے تھانوں کی باؤنڈری وال، عمارت، جوانوں کے بیرکس، سنتری پوسٹس، سی سی ٹی وی کیمروں، روزنامچہ اور فرنٹ ڈیسک پر زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے محرر اسٹاف کو ہدایت جاری کی کہ تھانے آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈی پی او نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں تھانہ جات میں کیے گئے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری



