تازہ ترین

اپر چترال: پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد

اپر چترال، 31 مئی 2026ء: پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ضلع اپر چترال کا ایک پروقار اجلاس مقامی گیسٹ ہاؤس میں ضلع صدر خواتین ونگ بی بی نور شابہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔یہ اجلاس بی بی نور شابہ کے ضلع صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی صدارت میں منعقد ہونے والا پہلا باضابطہ اجلاس تھا۔ اجلاس کے دوران ضلع خواتین ونگ کی نومنتخب عہدیدار خواتین کو ان کے تقرری نامے (نوٹیفکیشن) ضلع صدر بی بی نور شابہ نے باقاعدہ طور پر تقسیم کیے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع اپر چترال خواتین ونگ نے اپنی تنظیمی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی بی نور شابہ نے کہا کہ بہت جلد دوسرا اجلاس طلب کرکے اپر چترال کی تینوں تحصیلوں کے لیے تنظیمی ڈھانچہ اور کابینہ سازی کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین ونگ ان کی قیادت میں اپر چترال میں پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ خواتین ونگ کی کارکنان گاؤں گاؤں اور قصبہ قصبہ جا کر پارٹی کے منشور اور بیانیے کو عوام تک پہنچائیں گی اور آئندہ انتخابات میں خواتین ونگ مؤثر اور فعال کردار ادا کرے گی۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع اپر چترال کے جنرل سیکرٹری پرنس سلطان الملک، تحصیل مستوج کے صدر جاوید لال، پارٹی کے سینئر اور دیرینہ کارکن شفیق الرحمن اور تاج احمد نے خصوصی شرکت کی۔مقررین نے خواتین ونگ کی نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ خواتین ونگ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور پارٹی کے بیانیے کو عوام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button