تازہ ترین
سڑک پر روزانہ سفر کرنے والے خواتین بچے اور بوڑھے شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں,نیاز احمد نیازی ایڈووکیٹ

انسانی حقوق کے چیرمین نیاز احمد نیازی ایڈووکیٹ نے محکمہ نیشنل ہائی ویز اور عمرجان کمپنی کی طرف سے چترال بونی شندور روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے کام دوبارہ شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور امید ظاہر کی کہ اس سال ہر حال میں یہ کام تکمیل کو پہنچ جاے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت نے اس سال چترال بونی روڈ کیلے دو ارب روپے مختص کیا ہے۔ ایڈووکیٹ نیاز احمد نیازی نے کہا کہ یہ روڈدس سالوں سے زیر تعمیر ہے ۔ اس سڑک پر روزانہ سفر کرنے والے خواتین بچے اور بوڑھے شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا پیکچ 1 میں 5 کلومیٹر ترکول کے بعد پیکچ 1 یعنی برنس سے اگے بونی تک ترکول کیا جاے گا۔ نیاز اے نیازی نے کہا 16 جون وزیراعظم معاینہ کمیشن کی ٹیم بھی چترال آرہی ہے اور دس دن تک چترال میں رہنگے۔





