تازہ ترین
ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں
اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI کفایت اللہ کی سربراہی میں انچارچ چوکی بریر SI اقبال حسین نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت شک کی بنیاد پر موٹر سائکل پر سوار مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے دیسی شراب برامد ہوکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت رحمت خان سکنہ گروڑ بریر سے ہوکر ملزم کے قبضے سے 9 لیٹر شراب از قسم ٹارہ برامد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایون میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.
لوئر چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک لوئر چترال



