جے یو آئی لوئر چترال کا اجلاس، شندور فیسٹیول کے بعض واقعات پر تشویش، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان

چترال/جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) لوئر چترال کی ضلعی کابینہ کا ایک اہم اجلاس ضلعی دفتر میں ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی ڈپٹی سیکرٹری قاضی راشید اعظم نے پیش کی جبکہ میجر (ر) عبدالصمد، مفتی ضمیر احمد اور ارباب مسیح الملک سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات نصرت الٰہی نے شندور فیسٹیول کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بعض واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ اپر و لوئر چترال کی کارکردگی پر تنقید کی۔
اجلاس کے اختتام پر ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن نے مشاورت کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کو جے یو آئی کے کارکنان چترال اور دروش سے روانہ ہوں گے اور 18 جون کو شیخ الحدیث مولانا ادریسؒ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شندور فیسٹیول سے متعلق تحفظات صوبائی پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمن کے سامنے رکھے جائیں گے تاکہ یہ معاملہ صوبائی اسمبلی میں اٹھایا جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس سے واپسی پر جے یو آئی اپر چترال کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور انتظامی امور پر غور کیا جائے گا



